اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں سینارٹی اصول کے مطابق ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی ہوگئی۔ عدالت عظمیٰ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف مرحوم سابق چیف جسٹس وقار سیٹھ کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست کی سماعت ان چیمبرہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل حامدخان کے معاون چیمبر میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے استدعا کی کہ حامد خان دھند کے باعث پہنچ نہیں سکے سماعت ملتوی کی جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں سابق ججز قاضی امین اور مظاہر نقوی اورجسٹس امین الدین خان کی آؤٹ آف ٹرن تعیناتی چیلنج کی گئی تھی۔