لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی کا مہمند ڈیم پروجیکٹ کا دورہ

43

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے دنیا کا سب سے بڑے اور پاکستان کا پہلے اور سب سے بلند سی ایف آر ڈی ڈیم ’مہمند ڈیم‘ پروجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے منصوبے کا دورہ کیا۔ پیر کو دورہ کے موقع پر چیئرمین واپڈا کو مختلف سائٹس پر تعمیراتی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان سائٹس میں ڈائی ورژن ٹنلز آؤٹ لیٹ ورکس، ڈان اسٹریم کوفر ڈیم، مین ڈیم، کنکریٹ ورکس، پاور ان ٹیک، ڈائی ورشن ٹنلز ان ٹیک اسٹرکچر اور اسپل وے شامل ہیں۔ دورہ کے موقع پر جنرل منیجر/ پروجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم پروجیکٹ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز بھی ان کے ساتھ تھے۔ چیئرمین واپڈا کی زیرصدارت پن بجلی کے مذکورہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی پیشرفت کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس بھی ہوا جس میں پروجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپ اسٹریم، ڈان اسٹریم کوفر ڈیمز، ڈیم پلنتھ، سپل وے میں کنکریٹ کی بھرائی اور دیگر امور کو زیرغور لایا گیا۔منصوبے کی تکمیل 27۔2026ء میں متوقع ہے۔