’’اْڑان پاکستان‘‘منصوبے کی حمایت کرتے ہیں

60

کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک بھرکی کاروباری برادری وزیراعظم شہباز شریف کے ملکی ترقی کے منصوبے کی غیرمشروط حمایت کرتی ہے۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نیملک کومعاشی گرداب اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالنے کے بعد اب ایک نئے عزم کے ساتھ پانچ سالہ قومی اقتصادی منصوبہ کا افتتاح کیا ہے جسے ’’اْڑان پاکستان‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس نے عوام اورکاروباری برادری کوپرامید کردیا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم کی جانب سے نئے سال کا تحفہ ہے جوروشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگا۔ منصوبے میں برآمدات، ماحولیات، توانائی اوربرابری وبااختیاری کے نکات شامل ہیں جس میں برآمدات سب سے اہم ہیں۔ حکومت برآمدات کے فروغ کے ذریعے پائیداراقتصادی ترقی چاہتی ہے جبکہ معیشت کیحجم کوایک ٹریلین ڈالرتک بڑھایا جائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی نا گزیرہے اوراس کی تکمیل کے لئے سب کا اتفاق ضروری ہے۔