پاکستان میں غربت کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے

55

اسلام آبا(کامرس ڈیسک) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہ اب یہ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ غربت میں کمی کے لئے عوام کی آمدن بڑھائی جائے۔افراط زر میں کمی کے باوجود ضرورت کی کوئی چیز سستی نہیں ہوئی جو حیران کن ہے۔عوام کو اعداد و شمار سے زیادہ پیٹ بھرنے سے دلچسپی ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ورلڈ بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد رہی جو 2023 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے جس سے مزید ایک کروڑ 30 لاکھ افراد غربت کی دلدل میں پھنس گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ غربت میں اضافیسے غریب لوگوں کی حالت مزید پتلی ہو کر دہ گئی ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں 13 ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں جو معیار زندگی بہتر ہونے کے دعووں کی تردید ہے۔