عبدالحمید کھتری ٹی20،بقائی ڈولفنز نے رینجرز جمخانہ کو ہرادیا

121

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون 3 کے زیر انتظام عبدالحمید کھتری میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔بقائی ڈولفنز نے رینجرز جیم خانہ کو9وکٹوں سے اورلائنز ایریا جیم خانہ نے ماڈرن سی سی کو12رنز سے شکست دے دی ۔پہلے میچ میں رینجرز جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.2اوورز میں95رنز اسکور کیے۔ممتاز25اورآصف خان 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔اسد اللہ نے11رنز کے عوض چار جبکہ ارشد خان اور اصغر علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ،جواب میں بقائی ڈولفنز نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ96رنز بنالیے ۔شہروز صدیقی نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے24گیندوں پر 45رنز بنائے جبکہ محمد طلحہ نے25اور طلحہ رحمان نے20رنز اسکور کیے۔دوسرے میچ میں لائنز ایریا جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کی اور 6وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے ،عادل حسین نے10چوکوں کی مدد سے66،احمد محی الدین نے45اور کہف پٹیل نے20رنز اسکور کئے ۔شہر یار نیازی نے2جبکہ ثاقب نیازی اور محمد انعکاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،جواب میں ماڈرن سی سی کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر168رنز بنا سکی ،ارسلان ملک نے40،عمران زاکر نے33اور احمد خان نے 24رنز اسکور کئے ۔فاتح ٹیم کی جانب سے واصفٖ وحید نے چار جبکہ عادل حسین نے2وکٹیں حاصل کیں