کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ناروے کپ کے لییقومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلزجاری ہیں جو مارچ2025کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے۔ٹرائلزکا انعقاد پہلے مرحلے میں پنجاب اور خیبر پختونخواکے 12 شہروں میںہوا ، جن میں لاہور، فیصل آباد، گجرات ، گجرانوالہ ، سیالکوٹ، پشاور ، کوہاٹ اورڈی آئی خان شامل ہیں۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلزرواں ہفتے میںسندھ ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منعقد ہوں گے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ٹرائلز میں بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی عمر زیادہ سے زیادہ 17 سال رکھی گئی ہے۔یاد رہے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ2026 فروری اور مارچ کے مہینے میں امریکا میں منعقد ہوگا۔ جس میں 24 ممالک کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ یورپ کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ26 جولائی سے2 اگست 2025 کو ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگا۔