سڈنی (اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دیکر 5 میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی 1-3سے اپنے نام کر لی۔آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں 6وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ۔بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اہم اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کی دوسری اننگز میں بولنگ کرتے ہوئیکمنز نے واشنگٹن سندر کو آئوٹ کر کے کارنامہ انجام دیا۔