60 فیصد ترسیل گوادر پورٹ سے چاہتے ہیں ، وفاقی وزیر بحری امور

76

کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں درآمدات و برآمدات کی اشیاء کی 60 فیصد ترسیل گوادر پورٹ کے زریعے چاہتے ہیں ،سینٹرل اشیاء میں تجارت بڑھنے سے گوادر پورٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے،روس کے وزیر ٹرانسپورٹ نے پیشکش کی ہے کہ وہ بھی سامان کی نقل و حمل گوادر پورٹ کے زریعے کرنا چاہتے ہیں،پی این ایس سی کے پاس صرف 12 جہاز ہیں جو انتہائی ناکافی ہیں ،بنگلادیش کے پاس 50 سے زائد جہاز ہیں ،جبکہ بھارت میں بحری جہازوں کی تعداد 100 سے زائد ہیں،وہ پی این ایس سی بلڈنگ میں کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت اور کھلی کچہری کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے،جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری MoMA عمر ظفر شیخ نے اہم میری ٹائم اداروں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے شرکت کی،وفاقی وزیر نے کہا کہ 1880 سے قائم کے پی نے صرف 2 ارب روپے کا منافع کمایا ہے ،جبکہ پورٹ قاسم نے 82 ارب روپے کا منافع کمایا ہے،انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کے ملازمین کو 7 ارب روپے تنخواہوں کی مد میں چلے گئے ،دوسری طرف 82 ارب روپے کمانے والے پورٹ قاسم کے ملازمین کو 10 ارب روپے تنخواہوں کی مد میں دئیے گئے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں 20 ہزا ر تک کے کنٹینرزکے جہازآچکے ہیں۔