بھارت رواں برس 10خلائی مشن روانہ کرے گا

91

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں برس مدار میں 10 خلائی مشن بھیجے جائیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے اپنے پہلے کمرشل خلائی مشن سمیت 10 خلائی پروازوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ آرگنائزیشن کے چیئرمین ایس سوما ناتھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت کے پاس نئے سال کے لیے بڑے منصوبے ہیں۔