ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین نے روسی علاقے کرسک پر پیش قدمی کرتے ہوئے روسی دستوں پر کئی اطراف سے حملے کیے۔ادھر روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کرسک پر یوکرینی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ روسی فضائیہ اور توپ خانے نے یوکرینی فوجی قافلے کو ہدف بنایا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے 2ٹینک، ایک بلڈوزر اور فوجیوں کو لے جانے والی 7بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرینی فوج خطے میں روس کے ساتھ وہی سلوک کررہی ہے جس کا وہ حق دار ہے۔