عمرموساب کی بازیابی کیس‘فریقین سے جواب طلب

70

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ تحفظ نباتات پاکستان کے افسر عمر موساب کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ،عدالت کا 28 جنوری تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔محکمہ تحفظ نباتات پاکستان کے افسر عمر موساب کی بازیابی کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں لاپتا شہری کی والدہ عدالت میں پیش ہوئی عدالت نے درخواست پر ایس ایس پی سینٹرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جنوری تک فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے کا بھی حکم دیا درخواست گزار کاکہناتھا کہ میں عثمانیہ گرلز کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہوں، میرے بیٹے کو 5 دسمبر کو کورنگی آفس سے اٹھا کر لے گئے، میرا بیٹا سرکاری ملازم ہے، ایف آئی اے والے روز میرے گھر آتے ہیں، میرے گھر میں میرے بھائی پر تشدد کیا گیا، عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ بتائیں ان کا بیٹا کہاں ہے، تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ ان کا بیٹا ہمارے پاس نہیں ہے، ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج ہے، ایف آئی اے نے ایکسپورٹ کیلیے جعلی سرٹیفکیٹ کے اجراء پر انکوائری شروع کی تھی، ملزمان نے یورپی یونین کو چاول کی ایکسپورٹ کیلیے بغیر قانونی تقاضوں کے سرٹیفکیٹ جاری کیے تھے،ملزمان نے مجموعی طور 46 ایسے سرٹیفکیٹ جاری کیے جو کہ خلاف قانون ہے، عمر موساب سمیت 17 ملزمان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی تھی،10 ملزمان کو گرفتار بھی کیا چکا ہے۔