نیویارک میں ٹریفک کا دباؤ‘ گاڑیوں سے فیس وصول کرنے کا فیصلہ

39

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں داخل ہونے والی گاڑیوں سے فیس کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیس سے شہر کے پبلک ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ ملک میں اپنی نوعیت کے اس پہلے ٹیکس کے نفاذ پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ یا۔ بعض شہری اسے ٹریفک جام کے خاتمے کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں جب کہ بعض اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اس ٹیکس کو ختم کر دیں گے۔ منتخب صدر کا ٹرمپ ٹاور بھی اسے علاقے میں آتا ہے۔