کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہری کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی رقم ٹرانسفر کرنے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا اور واقع کی ایک اور فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کے ہاتھوں شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سی ٹی ڈی کے دیگر افسران اور اہلکاروں کے بھی واردات میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ سے متعلق ایک اور فوٹیج بھی سامنے آگئی ، فوٹیج میں پولیس افسران کو سادہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک پولیس موبائل اور 3 اہلکاروں کو بھی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے ۔AVCC نے کرپٹو کرنی کیس میں پورے کام کو پکڑنے والے CTD اہلکار عمر ارشاد کو مقدمے میں فٹ کر دیا۔ پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ منگھو پیر سے شہری کر پٹو کرنسی کے کام کرنے والے ارسلان کو اغواء کر کے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرائے گئے تھے جو کہ CTD اہلکار HC علی رضا نے خودا کیلیے ہی اپنے پرائیویٹ ساتھیوں مخبروں کے ہمراہ کیا تھا اور ارسلان کو نیم مردہ حالت میں پھینک دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نے منگھو پیر تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔