ٹریفک حادثات میں بچے اورلڑکے سمیت8افراد جان کی بازی ہارگئے

66

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات وواقعا ت میں خاتون سمیت مزید 13افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون اور ڈاکو سمیت 8افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سولجر بازار کے علاقے لیاری ایکسپریس وے گارڈن کے قریب تیز رفتار ی کے باعث زخمی ہونے والا 12 سالہ لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا ۔ نارتھ کراچی سیکٹر 5M نزد امیر حمزہ مسجد کے قریب مکان سے 20 سالہ ایمن نامی خاتون کی لاش ملی ۔ ائر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں اکر موٹر سائیکل پر سوار خاتون جابحق ، شوہر زخمی ہوگیا ۔ ائرپورٹ کے علاقے میں دوروز قبل ٹریفک حادثے میں 60سالہ زخمی شخص آج جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔منگھو پیرمیںبائیکو پیٹرول پمپ ے قریب جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے25سالہ حلال ولد گل نظیر جاں بحق ہوگیا ،19سالہ ریاض اللہ ولد احسن اللہ زخمی ہوگیا۔ فورکے چورنگی پاکیزہ بیکری کے قریب تیز رفتارموٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا، چورنگی کراچی ایکسرے کے قریب ٹریفک حادثے میں 60سالہ نامعلوم راہگیر جاں بحق ہوگیانارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب تیز رفتارموٹرسائیکل کی ٹکر سے راہگیر بچہ جاں بحق ہوگیا، متوفی بچے کی شناخت 5 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی، کلفٹن بینظیر پارک کے قریب ہفتے او راتوار کی شب ٹریفک حادثے میں40 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔ سفاری پارک میٹرو کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ سے گر کرمزدور جاںبحق ہوگیا۔ ناظم آباد 07 نمبر قبہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے26 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔شیرشاہ پراچہ چوک گلزار مدینہ مسجد کے قریب سڑک سے50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔کھارادر کے علاقے موسیٰ لین محمدی مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 45 سالہ ناملعوم شخص کی لاش ملی۔