بنوقابل نوجوانوں کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے‘الخدمت

46
گلشن معمار میں الخدمت کراچی کے
گلشن معمار میں الخدمت کراچی کے "بنو قابل" پروگرام کا ٹسٹ پاس کرنے والی طالبات کے انٹرویوز کے مختلف مناظر

کراچی (پ ر)الخدمت کراچی کا “بنو قابل” پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کے لیے ایک تابناک مستقبل کی صورت گری کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔گزشتہ دنوں کراچی کے ضلع گڈاپ میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلبا کے انٹرویوز شروع ہو چکے ہیں، جن میں ٹسٹ پاس کرنے والے طلبہ اور طالبات کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کررہی ہے۔ اس موقع پر ان امیدواروں نے الخدمت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے آئی ٹی کے اتنے مہنگے کورسز مفت میں کروانے کا انتظام کیا ہے۔ ان بچوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت عرصہ سے اس طرح کے کورسز کرنا چاہ رہے تھے مگر مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کر پا رہے تھے۔ آج الخدمت کے بنوقابل پروگرام کی مدد سے ہم اس قابل ہو جائینگے کہ ایک اچھے مستقبل کی امید کر سکیں۔