ملائیشیا : سابق وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کو گھر میں سزا پوری کرنے کی اجازت

129

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کی اپیل کورٹ نے جیل میں بند سابق وزیرِ اعظم نجیب عبدالرزاق کی درخواست منظور کر لی جس میں انہوں نے گھر پر سزا کاٹنے کی اجازت طلب کی تھی۔ اربوں ڈالر کی کرپشن کے اسکینڈل میں جیل میں بند نجیب نے گزشتہ برس جولائی میں ایک زیریں عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس نے ایک شاہی حکم کے وجود اور اس پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت کے بادشاہ سلطان عبداللہ احمد شاہ کی سربراہی میں ملائیشیا کے معافی بورڈ نے نجیب کی قید کو 12 سے کم کرکے 6سال کرنے اور اس پر عائد جرمانہ کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔