جو بائیڈن کو آخری ایام میں الوداعی خطاب سمیت 2تقریر کرنے کا اختیار

119

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے 3الوداعی تقریریں کرنے کے مجاز ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 12 جنوری کو اٹلی سے واپسی کے بعد بائیڈن کی پہلی تقریر میں واشنگٹن کی خارجہ پالیسیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے میں امریکی صدر اپنے اس یقین کی وجوہات بیان کریں گے کہ ان کی خارجہ پالیسیوں سے امریکا مضبوط ہوا ہے، دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کی حمایت میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ ساتھ ہی وہ یوکرین کی حمایت پر بھی بات کریں گے۔اپنی تقریر میں وہ ناٹو ، ہندبحرالکاہل کے خطے میں تعلقات اور یوکرین کی حمایت پر بات کریں گے۔