میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم افراد نے بار میں فائرنگ کر کے7 افراد کو موت کے گھاٹ اْتار دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کے شہر ولاہرموسا کے بار میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ میکسیکو میں عام طور پر جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ،جن میں ہلاکتیں معمول بن گئی ہیں۔ اس سے قبل امریکا میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے باعث 15افراد ہلاک ہوئے تھے۔