لیاری گینگ وار کااہم کمانڈ ر ملانثار بری

66

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر ملا نثار و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے کے کیس میں عدم شواہد کی بنا پر ملا نثار کو بری کردیا۔ عدالت نے 13 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ملا نثار کو بری کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات میں تضاد ہے۔ عدالت نے کیس کے تین ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا۔