چھتیس گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک سیکورٹی اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بیجاپور میں آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نکسل باغیوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے اڑا دیا۔ پچھلے دنوں چھتیس گڑھ میں سیکورٹی اہلکاروں اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جس میں دونوں طرف سے لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔ بھارت کی بہت سی ریاستیں
مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے تنگ ہیں جبکہ آئے روز فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں بے گناہ لوگ جان سے جاتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ میں ہونے والا حملہ بھی بھارت میں بگڑتی سیکورٹی صورتحال کی جانب اشارہ کرتا ہے۔