کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں ،آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کار بند ہیں،وزیر خزانہ

27

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہکرنسی پر کوئی دبائونہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کاربند ہیں، ایکسپورٹ کی تمام فنانسنگ ایگزم بینک کے ذریعے ہوگی، ایل سیز نہ کھلنے کی کوئی شکایت نہیں ملی، کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے کو نہیں روکا گیا۔ اسلام آباد میںسینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پوچھا کہ ایگزم بینک کا 2سال سے سی ای او ہی نہیں اس کا مستقبل کیا ہوگا، ایکسپورٹ ری فنانسنگ کے لیے لوگ مجھے فون کررہے ہیں، ایگزم بینک سی ای او نہ
ہونے سے ایکسپورٹرز کو جواب ہی نہیں دے رہا۔ایگزم بینک کا بورڈ 2سال بعد بنایا گیا ہے، ایگزم بینک کے حالات انتہائی خراب ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے انفورسمنٹ لازمی ہے، اس وقت مہنگائی میں کمی آچکی، عالمی سطح پر بھی مہنگائی کم ہوئی ہے، عام آدمی تک مہنگائی میں کمی کا فائدہ پہنچانے کے لیے پرائس مانیٹرنگ کمیٹیوں کو مزید فعال کریں گے، صنعتوں کے لیے اب بھی حالات مشکل ہیں، ملک میں مہنگائی کی صورتحال کو دیکھنا اہم ہے، ای سی سی ہر ماہ مہنگائی کا جائزہ لے گی، حکومتی اقدامات کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے۔