فیصل آباد: ملزمان نے تھانے میں بند 3 بھائی قتل کردیے

105

فیصل آباد (آن لائن) عوام کو تحفظ فراہم کرنے والی پولیس اپنے ہی تھانے کی حفاظت کرنے ناکام، تھانہ صدر تاندلیانوالا پر گزشتہ رات گئے نامعلوم ملزمان کا حملہ، ملزمان نے فائرنگ کرکے حوالات میں بند 3 سگے بھائیوں بلال، عثمان اور ناصر کو قتل اور ان کے کزن آصف کو زخمی کردیا، حملہ آور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس افسران سنگین وقوع
کی تفصیل بتانے سے گریزاں ہیں، آر پی او فیصل آباد نے سی پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ملزمان کی گرفتاری کیلیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب پولیس نے فیصل آباد پولیس سے افسوس ناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، نامعلوم ملزمان تھانہ کے پیچھے سے سیڑھیاں لگا کر تھانے میں داخل ہوئے تھے۔ آن لائن کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 422گ ب میں سکھیرا اور کھوکھر برادری کے درمیان گزشتہ ایک سال قبل پانی کے تنازع پر جھگڑا شروع ہواتھا اب تک دونوں گروپوں کے 10افراد قتل ہوچکے ہیں۔