اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں غیر ملکی سفارت کار کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لاش کی شناخت جرمن سفارت خانے کے سیکنڈ سیکرٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دن دفتر نہ پہنچنے پر جرمن سفارت خانے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو سفار ت کار کو مردہ پایا، جس کے بعد سفارت خانے
کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، سفارت کار کی موت کے حوالے سے جرمن سفارت خانے کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے، موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہوگا، مذکور جرمن سفارت کار اس سے پہلے ایک مرتبہ معمولی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے تھے۔