پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی آج عمران خان سے ملاقات کرے گی

68

راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج عمران خان سے جیل میں ملاقات کرے گی، اس مقصد کیلیے بانی چیئرمین نے 6 رکنی کمیٹی کے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو دے دی ہے جبکہ مذاکراتی کمیٹی سے مجوزہ ملاقات کی وجہ سے وکلا کی ملاقات کو مؤخر کر دیا
گیا ہے، ملاقات میں مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منگل کو وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے اور یہ ملاقات کھلے ماحول میں کروائی جائے تاہم جیل انتظامیہ نے یہ درخواست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو بھجوا دی ہے۔