کراچی: سردی کی شدت میں اضافہ ‘درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ ریکارڈ

106

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں بلوچستان کی یخ بستہ ہوائوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور پیرکو کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2
تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات رواں سال کی سب سے سرد ترین رات تھی، اس دوران پارہ 8 اعشاریہ 5 ڈگری تک پہنچ گیا۔کراچی میںپیرکی صبح ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی تاہم آئندہ دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔کراچی میں دن بھر 5 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔