کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر2روز کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7جنوری کو رات 12بجے بحال کردی جائے گی۔واضح
رہے کہ جے یوآئی نے آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا ۔