پیپلزپارٹی کا حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ

93

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے جس پر پی پی پی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کر لیا ہے اورقیادت نے اس حوالے سے رہنمائوں کو گائیڈلائنز جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی پی ن لیگ
میں معاملات مزید کشیدہ ہونے لگے ۔پیپلزپارٹی کا حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کرلیاگیا، پی پی قیادت نیحکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی، پیپلزپارٹی حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرے گی،پیپلزپارٹی قیادت نے رہنماوں کو گائیڈ لائنز دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا، پی پی قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر خاموشی ترک کرنے کا مشورہ دیا گیااور کہا گیا کہ حکومتی کی غلط پالیسیوں پر خاموشی حمایت کے مترادف ہے، غلط حکومتی پالیسیوں پر خاموشی سیاسی طور نقصان دہ ہے،حکومت کے غلط کاموں، ناقص پالیسیوں کا نزلہ پی پی پر گرے گا، آئندہ دنوں میں پیپلزپارٹی رہنما حکومت پر کھل کر تنقید کریں گے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی غلط حکومتی فیصلوں کا نزلہ خود پر نہیں گرنے دے گی، وفاق، پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی جائے گی۔