مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں حاضری کی خواہش رکھنے والوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ریاض الجنۃ میں نفل نمازوں کے لیے سال بھر میں ایک مرتبہ ادائیگی کی پابندی ختم کردی ئگی ہے۔
حرمین شریفین منتظمین کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ اب زائرین ریاض الجنۃ میں نفل نماز ادا کرنے کے لیے ہر سال صرف ایک مرتبہ کی پابندی سے آزاد ہو گئے ہیں، تاہم اس سہولت کا فائدہ اٹھانے کے لیے نسک موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
نئی ہدایات کے تحت تمام زائرین اب نسک ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے مسجد نبوی میں موجود زائرین بھی نفل نمازوں کے لیے ریاض الجنۃ میں جانے کی اجازت حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ یہ اقدام زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ عبادت کے دوران مزید آسانی سے نفل نمازوں کا اہتمام کر سکیں۔