حسن نصراللہ کو وار آپریشن روم میں قتل کیے جانے کا انکشاف

154

لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک سینیر لیڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 27 ستمبر کو بیروت پر ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو اُس وقت قتل کیا تھا جب وہ وار آپریشنز روم میں معاملات کا جائزہ لے رہے تھے۔

حسن نصراللہ کے ساتھ قتل ہونے والے حزب اللہ کمانڈرز کی تعداد 6 تھی۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث حزب اللہ کے لیے خطرات بڑھ چکے تھے اور حسن نصراللہ کو انتباہ بھی جاری کیا جاچکا تھا۔

حسن نصراللہ نے 32 سال تک حزب اللہ کی قیادت کی اور اس دوران انہوں نے اسرائیل کے خلاف ڈھکی چھپی جنگ جاری رکھنے کو ترجیح دی تاہم گزشتہ برس دونوں فریق کھل کر سامنے آگئے اور مکمل جنگ چھڑگئی۔

لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا تھا کہ حسن نصراللہ اور اُن کے ساتھیوں کو اسرائیلی فوج نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ زیرِزمین وار آپریشنز روم میں میٹنگ کر رہے تھے۔