پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کے بعد نعت شریف پڑھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔
حکومتی رکن عبدالغنی نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی، جس پر صوبائی وزیر مذہبی امور محمد عدنان قادری، زرشاد خان، سلطان روم، مینا خان آفریدی، تاج محمد ترند، عدنان خان، سمیع اللہ خان، اور میاں شرافت علی نے دستخط کیے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی قرآن پاک کی تلاوت کے بعد نعت شریف پڑھنے کا آغاز کیا جائے، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
صوبے میں عارضی فزیوتھراپسٹس کو مستقل کرنے کی قرارداد بھی منظور
اجلاس کے دوران شفیع اللہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں عارضی طور پر بھرتی کیے گئے فزیوتھراپسٹس کو مستقل کیا جائے، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ یہ فیصلہ صوبے میں فزیوتھراپسٹس کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔