وزیر اعلی کے پی نے ناقص کارکردگی پر 4 صوبائی وزرا کو فارغ کردیا

96
difficult financial situation

    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا (کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے ناقص کارکردگی پر 4 صوبائی وزرا کو کابینہ سے فارغ کرتے ہوئے قلمدان واپس لے لئے  ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبر پختونخوا کی کابینہ سے فارغ ہونے والے وزراء میں عاقب اللہ خان، ظاہر شاہ طورو، سید قام علی شاہ اور فیصل تراکی شامل ہیں،ان وزراء سے تمام مراعات بھی واپس لے لیں گئیں ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان تمام وزرا کے خلاف کافی شکایات تھیں کہ یہ چاروں عوام مسائل حل کرنے کے بجائے بیرون شہر میں گھوم پھر رہے ہوتےہیں، ہمیں ایسے لوگ چاہیے جو 24 گھنٹے اپنے دفتر میں موجود رہیں جو عوام کے مسال حل کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام مسائل حل کرنے کےلیے ہم مختلف پروگرامز متعارف کروارہےہیں، کے پی کے میں عوام کو سہولیات دینے کے صحت کارڈ شروع میں ہی فراہم کردیا تھا، مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کررہےہیں۔