عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا

111

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر ہوگیا۔ 

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے متعلق کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک ملتوی کر دیا ۔ 

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں اور کیس کا حتمی فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

عدالتی عملے نے نیب کے پراسیکیوٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کو نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 18 دسمبر کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔