پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دے دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کو منگل کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔
پی ٹی آئی کے وکلا نے جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سات رکنی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ایک کھلے ماحول میں کرائی جائے اور اس ملاقات کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔
جیل انتظامیہ نے ابھی تک پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔