بھارتی کوسٹ گارڈز کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 3 افراد ہلاک

160

بھارتی کوسٹ گارڈز کا ایک ہیلی کاپٹر مغربی ریاست گجرات کے شہر پوربندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔

اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ بظاہر تکنیکی خرابی کے باعث رونما ہوا کیونکہ حادثے کے مقام پر موسم نارمل تھا۔

بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔ اس کا ایک بنیادی سبب یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کے بیشتر ایئر کرافٹس بہت پرانے ہیں اور نئی نسل کے ایئر کرافٹس کی خریداری کے لیے فضائیہ کے مطالبے پر حکومت دھیان نہیں دے رہی۔

پوربندر بندر گاہ سے متصل شہر ہے۔ بھارت کی تحریکِ آزادی کے قائد موہن داس کرم چند گاندھی اِسی شہر میں پیدا ہوئے تھے۔