رہنما پی ٹی آئی حامد خان نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس کو لائیو نشر کیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر حامد خان نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں صرف فوجیوں کے ٹرائل ہو سکتے ہیں،26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس کو لائیو نشر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے کیس کی 16 رکنی ججز بنچ کے سامنے سماعت ہونے چاہیے اور عدالتی کارروائی لائیو نشر ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی سپریم کورٹ کی کارروائی لائیو نشر کی جاتی رہی ہے۔