نئے مالی سال کے بجٹ کیلیے وزارتوں کی تجاویز کی طلب

120
Emergency prepared

اسلام آباد:وزارت خزانہ کی ہدایات پر مختلف وزارتوں نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے اپنی تجاویز طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت تجارت نے اپنے ذیلی اداروں، چیمبرز اور ایسوسی ایشنز سے بجٹ تجاویز کی درخواست مانگی ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت نے ہدایت کی ہے کہ تمام تجاویز 15 فروری تک فراہم کر دی جائیں۔

علاوہ ازیں وزارت تجارت نے مالی سال 2025-26 کے لیے ٹیرف سے متعلق تجاویز بھی طلب کی ہیں اور موجودہ کسٹمز ٹیرف ریٹس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق لوکل مینوفیکچررز جو ٹیرف میں رعایت کی درخواست کر رہے ہیں، ان سے متعلقہ ڈیٹا فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈریپ، ای ڈی بی اور پاکستان بزنس کونسل سمیت دیگر اداروں جیسے آئی کیپ، اپٹما، کیمیکلز اور فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے بھی بجٹ تجاویز کی درخواست کی گئی ہے تاکہ مختلف شعبوں کی ضروریات اور مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے بجٹ کی تیاری کی جا سکے۔