بابراعظم افریقی بالر کے ساتھ تنازع پر بول پڑے

145

کیپ ٹاؤن: قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم جنوبی افریقا میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران میزبان ٹیم کے بالر مولڈر کے ساتھ ہونے والے تنازع پر بول پڑے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ذرائع ابلاغ  سے بات چیت کرتے ہوئے بابراعظم نے پہلی اننگز میں بری کارکردگی اور پھر دوسری اننگز میں اپنا پلان بدلنے سمیت کئی دیگر امور پر گفتگو کی۔

ایک سوال میں بابر اعظم سے مولڈر کے ساتھ جھڑپ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس وقت غصہ آ گیا تھا کیوں کہ وہ ایسا ہی لمحہ تھا، تاہم بابراعظم نے مسکراتے ہوئے مزید جواب دیا کہ کھیل میں ایسے واقعات معمول کی بات ہیں اور انہیں نظرانداز کر کے ہمیں آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ میں ایسے تنازعات کھیل کا حصہ ہیں، جنہیں فوراً بھول کر ٹیم کو اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔

علاوہ ازیں بابر اعظم نے ٹیم کی کارکردگی پر بھی بات کی اور کہا کہ پہلی اننگز میں بدقسمتی سے اچھا کھیل نہیں دکھایا جا سکا، لیکن دوسری اننگز میں کسی حکمت عملی میں تبدیلی نہیں کی گئی اور ہم کوچ کی ہدایات کے مطابق کھیل رہے تھے۔