اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے: اسد قیصر

120
decisions on the right

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے،  دیکھنا ہے وہ اسے کتنی سنجیدگی سے لیتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت اپنی انا سے بڑھ کر پاکستان ہے، خواہش ہے کہ پاکستان آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں ممبران کو مذاکراتی عمل سے آگاہ کیا گیا، مجھے سمجھ آ رہی ہے کیونکہ اگلی مذاکراتی نشست سے قبل عمران خان سے مشاورت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف سیاسی اور کور کمیٹی مذکراتی عمل میں آن بورڈ ہے۔