کنری،گائوںصوفی احمد علی ڈرو میں2روزہ مفت آنکھوں کاکیمپ

90

کنری (جسارت نیوز )کنری کے نواحی گاؤں صوفی احمد علی ڈڈرو میں سیاسی و سماجی رہنما صوفی نذر علی سومرو کی جانب سے ہر سال کی طرح سالانہ 28 واں آنکھوں کے مفت کیمپ لگایا گیا دو روزہ کیمپ میں آنکھوں کی بیماریوں کے ماہر فزیشن اینڈ سرجن ڈاکٹر مقبول میمن،ڈاکٹر ابرار تنیو،ڈاکٹر مکیش دیوان و دیگر ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں دور دراز شہروں قصبات سے آنے والے 700 سے زائد متاثرہ مریضوں کا معائنہ کیا، کیمپ میں 350 سو سے زائد مریضوں کی آنکھوں میں لینس لگائے گئے جبکہ صوفی نظر علی سومرو کی جانب سے مریضوں کو مفت کھانا رہائش دوائیں اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی اس موقع پر سیاسی سماجی رہنما میر علی گوہر تالپور، صوفی احمد علی سومرو دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما صوفی نظر علی سومرو کا کہنا تھا کہ ہر سال لگنے والی اس کیمپ میں تھر سمیت دور دراز کے علاقوں سے آنکھوں کی بیماری میں مبتلا افراد آتے ہیں جن کی انکھوں کا یہاں مفت علاج کیا جاتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 28 سالوں سے آنکھوں کا مفت کیمپ کے قائم کر کے خلق خدا کی خدمت کر رہے ہیں جس سے ان کو دلی سکون ملتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ ہمیشہ چلتا رہے گا تاکہ غریب افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں،انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی آنکھوں اور میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کریں تاکہ جو لوگ غربت کیوجہ سے علاج کرانے سے قاصر ہیں وہ ان کیمپوں سے مستفید ہو سکیں۔