محرابپور،باہمی ملی بھگت سے کروڑوں روپے خورد برد ہونے کا انکشاف

61

نوشہرو فیروز(آئی این پی)محراب پور نکاسی آب کا نظام درہم،محکمہ بلدیہ اور محکمہ صحت عامہ (پبلک ہیلتھ)کرپشن کے گڑھ،باہمی ملی بھگت سے کروڑوں روپے خورد برد ہونے لگے، ذرائع محراب پور شہر میں چیئرمین بلدیہ جاوید میمن کی نااہلی سے نکاسی آب نظام درہم برہم ہے،مغل فیکٹری کالونی، میرمحلہ، ساکھانی محلہ، میمن محلہ، کمبوہ محلہ،شاہی بازار ، سیال آباد روڈ، اسٹیشن روڈ،کوٹری کبیر روڈ سمیت اہم سڑکوں گندے پانی میں ڈوب گئی، تجارتی سرگرمیوں متاثر ہونے کیساتھ شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، محکمہ بلدیہ کے ٹاؤن آفیسر میر آفتاب ملاح اور محکمہ صحت عامہ(پبلک ہیلتھ) کی نااہلی سے شہر میں نکاسی آب کا نظام تباہ ہوگیا ہے، نالیوں و گٹروں کا پانی سڑکوں پر جمع،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں و مسافر گاڑیوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا،محکمہ بلدیہ، محکمہ صحت عامہ (پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ) افسران، نومنتخب نمائندگان کی عدم توجہی اور مجرمانہ غفلت، مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر کا شاہی بازار، عمرکلاتھ مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی و کاروباری مراکز،اہم سڑکوں اسٹیشن روڈ، ٹھری میرواہ روڈ، کوٹری کبیر روڈ، سیال آباد روڈپر خراب نکاسی آب نظام کے باعث گٹروں کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے، کل جماعتی اتحاد کے کنونیئر یونس رفیق ملک، سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمود حسین نیئر، علاقہ مکینوں نے محکمہ بلدیہ اور دیگر محکموں پر سخت تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ شکایات کے باوجود افسران و منتخب نمائندگان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے محکمہ صحت عامہ (پبلک ہیلتھ) نے شہر کے سب بڑے ڈسپوزل مغل ڈسپوزل سمیت ساکھانی ڈسپوزل اور ہالانی روڈ ڈسپوزل میں تیل اور مرمت کے نام پر لاکھوں روپے کی خرد برد ہوتی ہے، 700 گھوسٹ ملازم سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے گھر بیٹھے تنخوائیں لے رہے ہیں، نکاسی آب تالابوں پر جنریٹر چلائے بغیر ڈیزل کے جعلی بل بنائے جارہے ہیں گھوسٹ، ویزا ملازمین، جعلی تیل بلوں کے ذریعے لاکھوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے، پائپ لائن کی مرمت نہیں کرائی جارہی، نہ ہی ٹوٹے ہوئے نالوں، خراب کھڈوں کو ٹھیک کیا جارہا ہے اور نہ شہر میں صفائی کی بہتری، نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیئے جارہے ہیں، شہروں نے بالا حکام نوٹس لیکر شہریوں کوبنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔