محرابپورپولیس کی کارروائی، نشئی گرفتار

53

محرابپور(جسارت نیوز)محراب پور پولیس کی کارروائی نشئی گرفتار، ایس ایچ او محرابپور یاسر کھوسو نے ہالانی بس اسٹاپ کے پاس متعدد جگہوں پر چھاپا مار کر عمر نوناری سمیت 4 ہیروئنی گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار موالیوں سے ہیروین، آئس نشہ برآمد کیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔