محراب پور کی پولیس کباڑمافیا کیخلاف جاگ اٹھی

118

محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور کی کباڑی مافیا کیخلاف پولیس جاگ گئی،شہر اور نیوٹاؤن میں چھاپے میں آٹھ کباڑی مسروقہ سامان سمیت گرفتار،دوکی گرفتاری ظاہر،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق آج ایس ایچ او محراب پور یاسر کھوسونے میڈیا نشاندہی پرچوری کا مسروقہ خریدنے والے کباڑیوں کی دکانوں پر چھاپے مار کر متعدد کباڑی گرفتار کرلئے۔ایک پولیس اہکار نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پپو ماچھی، بہرام نوناری، مکھن اور اکبر آرائیں سمیت دس سے زائد کباڑیوں کی دکانوں پر چھاپے مارکر 8 کباڑیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پپو ماچھی اور بہرام نوناری کو قربانی کا بکرا بنا کر مقدمہ درج کیا جائے گا دیگر 6 کباڑی مک مکا کے بعد چھوڑ نے کی اطلاعات ہیں،آج کی پولیس کی کارروائی کے بعد کئی کباڑی چوری کے مسروقہ سامان سمیت گھروں اورنجی گوداموں میں انڈر گرائونڈ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ٹھری میرواہ روڈ پر افضل آرائیں کباڑی، محمد اکبر آرائیں،نیوٹائون قبرستان کے پاس نظام الدین کباڑی،نیوٹائون میں طوطی آرائیں ، محمد افضل کباڑی،شہر میں اسد علی کباڑی، اللہ رکھیو آرائیں کباڑی،کوٹری کبیر روڈ پر وریام نوناری کباڑی، سیال آباد روڈ پر جمیل کباڑی، ٹھری روڈ پرمکھن کباڑکا کام کرتے ہیں جن میں اکثریت کی تعداد میں کباڑی چوری کا مسروقہ سامان پرانی موٹر سائیکل، موٹریں،لوہا،تاریں، ٹرانسفارمر کوائل،ڈھکن، اسکریپ کا سامان خریدتے ہیں اور چوروں کی سرپرستی کرتے ہیں ، کباڑی افضل آرائیں نے خبروں کی اشاعت پر صحافیوں کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی جو عدالت نے جھوٹی قرار دیتے ہوئے رد کر دی تھی،صحافی، سیاسی، سماجی رہنماؤں محمد سلیم مغل، محمود حسین، محمد کاشف نے کباڑی مافیا کیخلاف آج کی پولیس کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگارعلی ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ شہراور نیوٹائون کے بااثرکباڑ یوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔