دریائے سندھ پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے،علیم عادل شیخ

118

شکارپور (نمائندہ جسارت)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی شکارپور آمد میڈیا سے بات چیت، شکارپور ضلع صدر سنی سنجرانی ایڈوکیٹ آفتاب احمد سومرو اور دیگر نے استقبال کیا پھول نچھاور کیے سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی پیش کیے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر ڈاکا ڈالا جارہاہے سندھی عوام کی زمینوں کو بنجر بنانے کے لیے سودا کیا گیا پارٹی کے صدر پاکستان نے دستخط کر دیا کہ اپ سندھ کی عوام کے سمجھ سکتے ہیں کہ ان کے پانی پر ڈاکا ڈال کے سندھ کو خشک کرنے کے لیے اس پر دستخط کر دیے ہیں، طے ہوچکاہے پیپلز پارٹی ایک کرپٹ اور نا اہل حکومت ہے اور دشمن پارٹی ہے تحریک انصاف سندھ کی اصل وارث ہے ہم نے ثابت بھی کردیا ڈاکٹر صدر عارف علوی نے دستخط نہیں کیا کس کے لیے دستخط نہیں کیا سندھ کی عوام کی خاطر دستخط نہیں کیا ہم پر بھی پریشر ہوگا مگر نے کیا اور یہ لوگ بھک گئے دستخط کردیا تنظیم کو منظم کرنے کے لیے سندھ کے دورہ پر آیا ہوں ان شاء اللہ جلد تبدیلی آگئی ہماری تنظیم ٹھیک ہونی چاہیے قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے تکلیف میں ہمارے ورکرز ساتھ کھڑے رہے ہیں ہم اپنے ورکرز کو سلام پیش کرنے بھی آئے ہیں جو مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا بڑے بڑے لوگ بھاگ بھی گئے کچھ لوگ چھوڑ بھی گئے جو لوگ کھڑے رہے وہ ہمارے سر کے سائیں ہیں دنیا نے دیکھ لیا کہ 26 نومبر کو ہمارے ساتھ برا سلوک کیا جس کسی نے سوچا نہیں ہوگا ہم اپنے آئینی حق کے لیے جا رہے تھے ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہم نے سب برداشت کر لیا اس ملک کی خاطر ہم نے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ہم اپنے اوپر مظالم برداشت کر سکتے ہیں ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم زیادتی برداشت نہیں کر سکتے پیپلز پارٹی کے ممبران نے اپنے اپنے حلقوں میں اپنی ریاستیں قائم کر رکھی ہیں۔