این ایچ اے کا ملک بھر کی قومی شاہراہوں ،موٹرویز ٹول ٹیکس شرح میں اضافہ

90

کوہاٹ(این این آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کوہاٹ ٹنل سمیت ملک بھر میں تمام قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس کی شرح میں کئے گئے اضافہ پر آج بروز اتوار 5 جنوری2025 سے عملدرآمد ہو گا۔ یہ اضافہ گزشتہ سات ماہ کے دوران دوسری مرتبہ کیا گیاہے۔ نظرثانی شدہ ٹول ٹیکس ریٹس کے تحت اسلام آباد پشاور ایم ون موٹروے پرموٹر کار سے ٹول ٹیکس 500 روپے‘ لاہور عبدالحکیم ایم تھری پر کارسے 700 روپے، پنڈی بھٹیاں فیصل آبادملتان ایم فور پر کار سے 950 روپے ‘ ملتان سکھر ایم فائیو پر کار سے 1100 روپے ‘ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے (ایم 14) پرکا رسے 600 روپے ‘ انڈس ہائی وے پر قائم کوہاٹ ٹنل کے مقام پر کار سے 150 روپے‘ حسن ابدال حویلیاںمانسہرہ ایکسپرس وے (ای35) پر موٹرکار سے 250 روپے جبکہ تمام قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے60 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔تمام قومی شاہراہوں پر ویگن سے 100 روپے ‘ بس سے 200 روپے‘ 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور طویل القامت ٹریلرسے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اسلام آباد پشاور موٹروے (M-1) پر 12 سیٹ والی ویگن پر 750 روپے ‘ 24 سیٹوں والی کوسٹر یا منی بس سے 1000 روپے ‘ بس سے 1450 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 1900 روپے اور طویل القامت ٹریلر سے 2300 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح لاہور عبدالحکیم موٹروے پر12 سیٹوں والی ویگن سے 1100روپے، 24 سیٹوں والی کوسٹریا منی بس سے 1600 روپے،بس سے 2200 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 2900 روپے اور طویل القامت ٹرالرسے 3500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ملتان موٹروے (ایم فور) 12سیٹوں والی ویگن سے 1400روپے، 24 سیٹوں والی کوسٹر،منی بس سے 2100 روپے،بس سے 2900 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے3800 روپے اور طویل جسامت والے ٹرالر سے 4600 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ملتان سکھر موٹروے (ایم فائیو) پر12 سیٹ والی ویگن سے 1650 روپے ‘24 سیٹوں والی کوسٹر یا منی بس سے 2350 روپے ‘ بس سے 3350 روپے ‘ 2 اور3 ایکسل ٹرک سے 4400 روپے اور بڑے ٹرالر سے5550 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔کوہاٹ ٹنل پرویگن سے 450 روپے،بس اور2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 550 روپے اور بڑے ٹرالر سے 800 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔