پنجاب میں دھند، موٹرویز بند، کئی پروازیں تاخیر کا شکار

102

لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے میدانی علاقوں میںدھند چھائی رہی ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم 2سمیت دیگر موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلیے بند کی گئیں، دھند کے باعث فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جس سے
مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کی گئی۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزی سے لین تبدیل نہ کریں۔