اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج پر درج مقدمات
میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 13 جنوری کوہوگی عدالت پہلے ہی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرچکی ہے۔عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تین مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔بشریٰ بی بی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے کی، بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تین مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔واضح رہے کہ 26 نومبر کے روز اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھیں۔تاہم وہاں پہنچنے پر انہیں بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی چھٹی ہے، لہذا انہیں اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ڈیوٹی جج کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔