سیاسی قیادت کو مسائل کے حل کیلیے ایک پیج پرآنا ہوگا‘کاشف سعید شیخ

133
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کو اے پی سی کا دعوت نامہ پیش کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے وفد کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ سندھ وجی ڈی اے رہنما لیاقت علی جتوئی سے ان کی رہائش گاہ بیٹو جتوئی میں ملاقات کی۔وفد نے انہیں سندھ میں بدامنی اورڈاکوراج کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے تحت 12جنوری کو سکھر میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پاراچنار تربت سے لے کر سندھ میں ڈاکوراج تک حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے،کْرم میں ڈپٹی کمشنر اور مذاکراتی ٹیم پر حملہ قابل مذمت اورامن مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے،کنٹرولڈ جمہوریت کی طرح ریموٹ کنٹرول پی ٹی آئی ۔حکومت مذاکرات نتیجہ خیز نہیں بن سکتے، وقت گزاری اورایک دوسرے کودھوکا دینے کے بجائے ملک وقوم کی مفاد کی خاطر حکومت واپوزیشن پوری سیاسی قیادت کو مسائل کے حل کے لیے ایک پیج پرآنا ہوگا۔سندھ میں بدامنی کے خلاف اورحکومتی بے حسی پر سکھر میں جماعت اسلامی نے اے پی سی طلب کی ہے تاکہ سندھ کو مسائل سے نجات دلنے کے لیے تمام سیایسی قیادت مل بیٹھ کرکوئی لائحہ عمل ترتیب دے۔سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک صاف صاف ستھری جماعت ہے، جس نے ہمیشہ ظلم کے خلاف اورمظلوموں کی دارسی کے لیے جدوجہد کی ہے۔اس وقت ہم دونوں مظلوم ہیں، ظلم کے خاف اورحق کے لیے ملکر جدوجہد کریں گے۔سندھ میں بدامنی کے خلاف اے پی سی ایک اچھا قدم ہے، اس سے جمہوریت اورامن پسند لوگوں کو حوصلہ ملے گا۔