راولپنڈی(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہوگیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنانا تھا، فیصلہ تیسری بار موخر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔ یاد رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی۔