اسلام آباد (صباح نیوز) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ پی بی 45 میں دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کا کردار ادا کررہا ہے، الیکشن کمیشن براہ راست مداخلت کررہا ہے۔ آر او آفس میں پولنگ ایجنٹس کو داخلے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔ ترجمان جمعیت علما اسلام اسلم غوری نے کہاہے کہ بلوچستان ضمنی انتخابات پی بی 45 میں فارم 47 کی تیاری کا مرحلہ سابقہ طریقے کار کو اپنایا جا رہا ہے۔ پی بی 45 میں دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کارکن تیار رہیں اور صوبائی قیادت کے حکم کا انتظار کریں۔ حالات خراب ہونے کی ذمے داری انتظامیہ اور الیکشن کمیشن پر ہوگی۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کی قیادت میں پولنگ ایجنٹس آر او آفس کے باہر کھڑے ہیں۔