عرفان عالم ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی،I کراچی (برائے سندھ و بلوچستان) گزشتہ دنوں EOBI میں 34 برس تک نمایاں خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔ عرفان عالم نے 23 جون 1990 کو EOBI میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ طویل عرصہ ملازمت کے دوران ہیڈ آفس کراچی کے علاوہ زونل آفس کراچی ساؤتھ، ریجنل آفس بن قاسم، چیئرمین سیکرٹریٹ، ریجنل آفس کراچی سینٹرل، ایچ آر اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ اور ریجنل آفس کریم آباد میں مختلف ذمہ دار عہدوں پر تعینات رہے۔ ان کی آخری تعیناتی ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی،I کراچی میں تھی۔